صدر اردوان کی تقریر سعودی عرب کا شہریوں سے ترک اشیاء کے بائیکاٹ کا مطالبہ

download-91.jpg

ہماری قیادت، ہمارے ملک اور شہریوں کے خلاف ترک حکومت کی مسلسل دشمنی کے ردعمل میں ہر سعودی تاجر اور صارف ہر چیز کا بائیکاٹ کریں،سعودی عرب کے چیمبر آف کامرس کے سربراہ
ریاض (سی پی پی )سعودی عرب نے ترک صدر رجب طیب اردوان کے حالیہ متنازع بیان کے بعد اپنے شہریوں سے ترک اشیا کے بائیکاٹ کا مطالبہ کردیا۔واضح رہے کہ ترک صدر نے کہا تھا کہ کچھ خلیجی ممالک خطے میں عدم استحکام پیدا کرنے والی پالیسیوں پر گامزن ہیں۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سعودی عرب کے چیمبر آف کامرس کے سربراہ عجلان العجلان نے ایک ٹوئٹ میں کہا کہ ہماری قیادت، ہمارے ملک اور شہریوں کے خلاف ترک حکومت کی مسلسل دشمنی کے ردعمل میں ہر سعودی تاجر اور صارف ہر چیز کا بائیکاٹ کریں۔انہوں نے کہا کہ یہ بائیکاٹ شعبہ درآمد، سرمایہ کاری(باقی صفحہ 6بقیہ نمبر2)
یا سیاحت کی سطح پر بھی کیا جائے۔

شیئر کریں

Top