صرف چند ماہ کی حیات والے مریض کو نئی دوا نے کینسر سے نجات دلادی

123-27.jpg

لندن: سرطان کےشکاراپنی آخری سانسیں لیتے مریض نے امیونوتھراپی کی نئی دوا آزمائی اور اب وہ کینسر سے مکمل طور پر پاک ہوچکے ہیں۔

51 سالہ رابرٹ گلین کو صفراوی نالی (بائل ڈکٹ)کا کینسرلاحق تھا جو آخری درجے کو پہنچ چکا تھا اور ڈاکٹروں نے انہیں صرف 12 ماہ کی مہلت دی تھی۔ تاہم وہ ان خوش نصیبوں میں شامل ہوگئے ہیں جن پر مانچسٹر کی ایک کمپنی کرسٹی نے اپنی نئی امیونوتھراپی آزمانی تھی۔

سال 2020 میں رابرٹ کے کندھے کا شدید درد اٹھا جو ہر روز مزید تکلیف دہ ہوتا گیا جس کے لاتعداد طبی ٹیسٹ کئے گئے اور آخرکارجگر سے پتے تک صفرا لانے والی نلی میں سرطان کا انکشاف ہوا ۔ یہاں تک کہ وہ مرض کے آخری درجے پر تھے جس کےبعد صرف موت کی منزل ہوتی ہے۔

شیئر کریں

Top