صوفیانہ کلام گا کر جو روحانی سکون ملتا ہے وہ لفظوں میں بیان نہیں کر سکتی ‘ عابدہ پروین

abida-parveen-1-1.jpg

لاہور ( این این آئی) معروف صوفی گلوکارہ عابدہ پروین نے کہا ہے کہ صوفیانہ کلام گا کر جو روحانی سکون ملتا ہے وہ لفظوں میں بیان نہیں کر سکتی ، میں جب بھی صوفیانہ کلام پیش کرتی ہوں تو اپنی ہستی سے بیگانہ ہو کر ایک ایسی دنیا میں پہنچ جاتی ہوں جہاں مجھے اپنے وجود کااحساس ہی نہیں ہوتا ۔ ایک انٹر ویو میںانہوں نے کہاکہ آپ جس کسی گلوکار سے پوچھیں جو صوفیانہ کلام پیش کرتا ہے تو وہ یہی بتائے گا کہ صوفیانہ کلام سے بہتر اور کوئی کلام نہیں ہو سکتا ۔ عابدہ پروین نے کہا کہ مجھے جو عزت ،شہرت اور مقام ملا اس میں صوفی شعرا ء کا سب سے بڑا ہاتھ ہے کیونکہ انہی کے کلام سے مجھے دنیا بھر میں پہچان ملی ۔عابدہ پروین کو لوگ صرف صوفیانہ کلام کی وجہ سے ہی جانتے ہیں جو میرے لیے کسی اعزاز سے کم نہیں ۔

شیئر کریں

Top