طالبان حکومت بھی روس سے سستے داموں پیٹرول کی خریداری کیلیے تیار

123-194.jpg
 ماسکو(ویب ڈیسک) پابندیوں کے باجود بھارت اور میانمار کے بعد اب طالبان حکومت نے بھی سستے داموں پیٹرول کی خریدنے کے لیے روس سے معاہدہ کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق افغانستان کی طالبان حکومت کی وزارت تجارت کے ترجمان حبیب الرحمان حبیب کا کہنا ہے کہ روس کے ساتھ پیٹرول اور بینزین کی خریداری کے لیے معاہدے کی شرائط پر تقریباً اتفاق ہوچکا ہے اور معاہدے کی تکمیل جلد ممکن ہے۔
طالبان حکومت کے وزارت صنعت وتجارت نے ’’رائٹرز‘‘ کو مزید بتایا کہ تیل کے علاوہ گندم اور گیس کی خریدری کے لیے بھی معاہدوں کو حتمی شکل دے رہے ہیں جس کے لیے ایک اعلیٰ سطح کا وفد روسی فریق کے ساتھ بات چیت کے لیے ماسکو میں موجود ہے۔
ترجمان حبیب الرحمان حبیب کا یہ بھی کہنا تھا کہ معاہدے کی تکمیل کے بعد میڈیا کو تمام تر تفصیلات سے آگاہ کیا جائے گا۔ روسی وزارت خارجہ اور وزارت توانائی کے ترجمانوں نے اس پیش رفت پر تاحال کوئی تبصرہ نہیں کیا۔
واضح رہے کہ افغانستان میں طالبان کی حکومت قائم ہوئے ایک سال ہوگئے لیکن تاحال کسی ملک نے اسے تسلیم نہیں کیا ہے اور نہ ہی 10 ارب ڈالر کے منجمد اثاثے بحال کیے گئے ہیں۔

شیئر کریں

Top