عالمی مارکیٹ میں اضافے کے باوجود مقامی صرافہ بازار میں سونے کی قیمت میں کمی

123-116.jpg

کراچی: بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 4 ڈالر کے اضافے سے 1807 ڈالر کی سطح پر آنے کے باوجود مقامی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 200روپے اور 171روپے کی کمی واقع ہوئی ہے۔ 

جس کے نتیجے میں کراچی حیدرآباد سکھر ملتان لاہور فیصل آباد راولپنڈی اسلام آباد پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت گھٹ کر 182600 روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت بھی گھٹ کر 156550روپے کی سطح پر آگئی۔

 سونے کی فی تولہ قیمت میں 4500روپے اضافہ

اس کے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 2050روپے اور دس گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 1757.54 روپے کی سطح پر مستحکم رہی۔

 

شیئر کریں

Top