عثمان بزدار اورفرح گوگی کیخلاف کرپشن تحقیقات، 150 پلاٹس کی فائلز غائب

123-316.jpg

لاہور: پنجاب کے سابق وزیراعلیٰ عثمان بزدار اور فرح گوگی کے خلاف تحقیقات کے دوران لاہور ڈیولپمنٹ اتھارٹی ( ایل ڈی اے) کے ریکارڈ سے پلاٹس کی فائلز غائب ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔

ذرائع کے مطابق عثمان بزداراور فرح گوگی نے مبینہ طور پر پوش علاقے میں کروڑوں روپے کے پلاٹس خریدے۔ پلاٹس کتنے میں خریدے گئے اور اس بارے میں دیگر تفصیلات کا ریکارڈ غائب ہوگیا۔اینٹی کرپشن نے ایل ڈی اے سے 2 ارب روپے مالیت سے متعلق معاملے کی فائلز غائب ہونے پر جواب طلب کرلیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ 150 پلاٹس کی فائلز ایل ڈی اے کے ریکارڈ سے غائب ہوئی ہیں۔ ایک ہی شخص کے نام 100 فائلز پاور آف اٹارنی کے ذریعے منتقل کروائی گئیں۔ محکمہ اینٹی کرپشن نے ڈائریکٹر جوہر ٹاون اور ڈائریکٹر ہاوسنگ معظم رشید کو کل طلب کر لیا۔

شیئر کریں

Top