عورت کو تکلیف دینا خدا کی توہین کے مترادف ہے: پوپ فرانسس

2266293-dfidshehbazsharif-1641109505-464-640x480-12.jpg

ویٹی کن سٹی(ویب ڈیسک)کیتھولک عیسائیوں کے مذہبی پیشوا پوپ فرانسس نے نئے سال کے آغاز پر کی جانے والی تقریر میں خواتین پر ہونے والے مظالم کے خلاف آواز اٹھائی۔ہفتے کے روز ویٹی کن کے سینٹ پیٹرز باسلیکا چرچ میں سالِ نو کے موقع پر خصوصی دعائیہ تقریب ہوئی جس سے خطاب میں 85 سالہ پوپ فرانسس نے کہا کہ خواتین کے خلاف تشدد کو ختم کرنا اہم ہے۔پوپ فرانسس نے اپنے خطاب میں کہا کہ ایک خاتون کو تکلیف پہنچانا خدا کی توہین کرنے جیسا ہے۔انہوں نے اپنے خطاب میں خواتین کو خاص طور پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ خواتین دنیا کو ذاتی فائدے کی نظر سے نہیں دیکھتیں، وہ امن کا پیکر ہیں کیونکہ وہ زندگی اس دنیا میں لانے کا سبب بنتی ہیں۔پوپ فرانسس نے یہ بھی کہا کہ چونکہ خواتین محبت سے ہر رشتے کو اکٹھا کرکے رکھتی ہیں تو ہمیں چاہیے کہ خواتین اور ماں کو تحفظ فراہم کرنے کے لیے ہر ممکن کوشش کریں۔

شیئر کریں

Top