غذر ،پرائس کنٹرول کمیٹی بے اثر ،قصاب شہریوں کولوٹنے لگے

Franchising-Price-Control-Laws-750x403-1.jpg

کئی قصاب خانوں میں سرکاری نرخ نامے آویزاں نہ ہونے سے قصائی حضرات غریب عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنے لگے
چھوٹا گوشت ایک ہزار روپے فی کلو فروخت ہونے لگا ،عوام علاقہ کا ضلعی حکام سے قصابوں کا قبلہ درست کر نے کا مطالبہ
غذر (نمائندہ بادشمال) ضلعی ہیڈ کوارٹر گاہکوچ کے قصابوں کی مان مانیاں عروج پر عوام کو گوشت کے نام پر اجڑی چربی اور ہڈی فروخت جبکہ کئی قصاب خانوں میں سرکاری نرخ نامے آویزاں نہ ہونے سے قصائی حضرات غریب عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنے لگے دوسری جانب چھوٹا گوشت کی فی کلو1000کی حساب سے بکنے لگا جو غریب عوام کی پہنچ سے دور ہے جبکہ پرائس کنٹرول کمیٹی مارکیٹ سے غائب ہے عوامی حلقوں نے ڈپٹی کمشنر ضلع سے مطالبہ کیا ہے کہ کم ازکم پرائس کنٹرول کمیٹی والے مارکیٹوں کا چاکر لگا کر غیر معیاری ایشیا خوردنی اور خود ساختہ مہنگائی کا طوفان برپاکرنے والے کاروباری حضرات کو قانون کے کٹہرے میں غریب عوام کو ریلیف فراہم کرنے میں اپنا کردار ادا کریں۔
قصاب

شیئر کریں

Top