فریٹ ٹرین چلنے سے پاکستان دنیا سے منسلک ہوگیا، اعظم سواتی

2269653-iedblastkilledchildreninafghanistan-1641820743-652-640x480-30.jpg

لاہور(ویب ڈیسک)وزیر ریلوے اعظم سواتی نے کہا ہے کہ فریٹ ٹرین چلنے سے پاکستان ریلوے دنیا سے منسلک ہوگیا۔وزیر ریلوے اعظم سواتی نے کہا ہے کہ 3ممالک کے درمیان فریٹ ٹرین چلنے سے پاکستان ریلوے دنیا سے منسلک ہوگیا ہے اور اسلام آباد،تہران اور استنبول فریٹ ٹرین چلنے سے پاکستان کیلیے ترقی کی نئی راہیں کھل گئی ہیں، مستقبل کیلیے اس ٹریک کو اپ گریڈ کیا جارہا ہے تاکہ فریٹ ٹرینیں کم وقت میں زیادہ تیزی کے ساتھ اپنی منزل پر آجا سکیں۔ٹریک کا معائنہ کرتے ہوئے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا محدود وسائل میں رہتے ہوئے ان فریٹ ٹرین کو چلایا گیا ہے جس کے خاطرخواہ نتائج سامنے آرہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ریلوے کے مختلف شعبوں میں بھی مزید بہتری لارہے ہیں اورمسافر ٹرینوں میں سہولتیں اورمستقبل میں کھانے،بیڈنگ اور دیگر سفری سہولتیں میسر ہونگی۔ ٹیکنیکل ملازمین کی جن شعبوں میں کمی ہے اسے جلد مکمل کیا جائیگا۔

شیئر کریں

Top