فلوریڈا میں ایک شخص نے ٹرک لوگوں پر چڑھا دیا ،1 شخص ہلاک،2 زخمی

7c06a7f7d79726fa8b7f3841739b5746.jpeg

فلوریڈا(آئی این پی) امریکا کی ریاست فلوریڈا میں پریڈ کے دوران ایک شخص نے پک اپ ٹرک لوگوں پر چڑھا دیا جس کے نتیجے میں پریڈ میں موجود 1 شخص ہلاک اور 2 افراد زخمی ہو گئے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق فلوریڈا کی پولیس نے واقعے کے ذمے دار ڈرائیو کو گرفتار کر لیا ہے ،ہلاک شخص کی لاش اور زخمی افراد کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔حکام کا کہناہے واقعے کی تحقیقات جاری ہیں، تاہم فوری طور پر یہ نہیں بتایا گیا کہ یہ حادثہ تھا یا ڈرائیور نے جان بوجھ کر ٹرک لوگوں پر چڑھایا۔

شیئر کریں

Top