فوڈ انسپکٹر راشد قاسمی ان ایکشن ، ناقص صفائی پر 3 ہوٹلوں کے کچن سیل

Food-pics-11-feb.jpg

گلگت (پ ر) فوڈ انسپکٹر راشد قاسمی ان ایکشن ، ایک درجن سے زائد قصابوں کو ناپ تول میں کمی پر ترازو ضبط ، 15 دکاندار وںپر ریٹ لسٹ کیخلاف ورزی پربھاری جرمانے ، ناقص صفائی پر 3 ہوٹلوںکے کچن سیل ، جبکہ صفائی بہتر کرنے کیلئے 24 گھنٹے کی مہلت دے دی ، سرکاری پرائس لسٹ نہ رکھنے اور لسٹ کی خلاف ورزی پر جرمانے جاری رہیںگے ، تفصیلات کے مطابق جمعرات کے روز اسسٹنٹ کمشنر / ایڈ منسٹریٹر و چیئرمین پرائس کنٹرول کمیٹی گلگت کیپٹن (ر) اسامہ مجید چیمہ کے حکم پر میونسپل فوڈ انسپکٹر راشدقاسمی کا میونسپل فورس کے ہمراہ شہر میں گرانفروشوںکے خلاف زبردست کاروائی ، ایک درجن سے زائد قصابو پر ناپ تول میں کمی پر ترازو ضبط ڈیڑھ درجن کے قریب دکانداروں کو پرائس کنٹرول کمیٹی کے جانب سے ریٹ لسٹ نہ رکھنے ، عملدرآمد نہ کرنے اور ہوٹلوں کے کچن میں صفائی کے ناقص حالت پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے بھاری جرمانوں کے ساتھ آئندہ 24 گھنٹوں میں حالت بہتر کرنے کی مہلت دے دی ، ہم کھانے کے نام پر عوام کو زہر نہیں کھلا سکتے ، لہذا دکاندار حضرات اپنا قبلہ درست کریں ہمیں کاروائی کا موقع نہ دیں ، تاجر تنظٰمیں سیاسی بیانات دینے کی بجائے گرانفروشوں کے خلاف انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں تاکہ شہر میں انتظامی رٹ کو قائم رکھتے ہوئے خود ساختہ مہنگائی کو کنٹرول کرسکے ، ترجمان نے عوام الناس سے اپیل کی ہے کہ وہ کسی بھی شکایات کی صورت میں الفا کنٹرول یا میڈیا سیل کو اطلاع دیں تاکہ فوری کاروائی کی جاسکے ۔

شیئر کریں

Top