فکسنگ کی رقم لینے کے اعتراف پر زمبابوے کرکٹر پر ساڑھے تین سال کی پابندی

1236-11.jpg

دبئی(ویب ڈیسک) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے زمبابوے کے کرکٹر برینڈن ٹیلر پر ساڑھے تین سال کی پابندی عائد کردی۔آئی سی سی کی جانب سے جاریاعلامیے کیمطابق اینٹی کرپشن قانون کی خلاف ورزی پر برینڈن ٹیلرپر ساڑھے تین سال تک کرکٹ کی ہرقسم کی سرگرمیوں میں حصہ نہیں لے سکیں گے۔برینڈن ٹیلر نے بھارت میں پندرہ ہزار ڈالرز فکسنگ کے لیے لینے کا اعتراف کیا اور آئی سی سی کو اس تمام صورت حال سے تاخیر سے آگاہ کیا۔آئی سی سی نے معاملے کا علم ہونے پر برینڈن ٹیلر سے کئی بار سوالات جوابات بھی کیے، چند روز قبل زمبابوین کرکٹر نے سوشل میڈیا پر اعترافی بیان کے ساتھ آئی سی سی کا سزا کے خلاف فیصلہ قبول کرنے کا عندیہ دیا تھا۔آئی سی سی کے مطابق برینڈن ٹیلر نے 17 سال انٹرنیشنل کرکٹ کھیلی، اس کے باوجود معاملے کی سنگینی کا ان کو احساس نہیں ہوا۔واضح رہے کہ برینڈن ٹیلر نے چند روز پہلے بھارتی بکیوں کے بارے میں اہم انکشافات کئے تھے اور بتایا تھا کہ انہیں بھارتی تاجر نے 15 ہزار عوض ڈالرز کے عوض دورے کی دعوت دی اور بھارت پہنچنے پر ڈنر پر لے جایا کر کوکین کا نشہ بھی کرایا گیا تھا۔

شیئر کریں

Top