قرآن وسنت پرعمل سے ہی اچھامسلمان بناجا سکتاہے،عاشق الحسینی

1a26902d-caf1-4e22-93d0-5c5d0a1d704f.jpg

استور (رفیع اللہ خان آفریدی)ملک میں آج رشوت منافقت چوری ملاوٹ منشیات کا استعمال بے حیائی عام ہوگئی ہے اسلام کا نام لینے سے مسلمان نہیں بلکہ اس کے بتائے گئے طریقے قرآن اور سنت پر عمل کرکے ہی ایک اچھا مسلمان بن سکتا ہے آج امریکہ اسرائیل کو سپر پاور سمجھ کر ہم ان کو ماڈل کو طور پر استعمال کر رہے ہیں امام خمنی نے ان اسلام قوتوں کو وہ سبق سکھایا تھا آج ایران کے اندر دنیا بھر کی معاشی اور دوسری پابندیوں کے باوجود وہ کسی کے سامنے نہ جھکا نہ ہی کسی کا دباو قبول کیا ۔ ان خیالات کا اظہار معروف مذہبی سکالر سابقہ ماہر تعلیم خطیب امامیہ سد عاشق حسین الحسینی نے مرکزی امام بارگاہ عیدگاہ کے اندر مجلس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شہدائے کربلا نے اسلام کی بقا سربلندی کیلئے جو عظیم قربانی دی ہم شہدائے کربلا کے نقش قدم پر عمل کرتے ہوئے دین کی خدمت کرسکتے ہیں ہمیں کبھی بھی کسی صورت میں بھی جھوٹ نہیں بولنا ہوگا ہر صورت میں بے حیائی کو روکنا ہوگا آپس میں خلوص دل کے ساتھ اسلام کی سربلندی کے لیے کام کرنا ہوگا چند ایک اختلافات کو ختم کرکے اسلام ملک اور قوم کی خدمت کرسکتے ہیں اس موقع پر انہوں نے شہدائے کربلا اور وہاں پر ہونے والے ظلم زیادتی کے حوالے سے تفصلی بات کی انہوں نے نواسہ رسول امام حسین رضی اللہ اور دیگر شہدائے کربلا کی طرف سے دی جانے والی عظیم قربانیوں کے حوالے سے بھی تفصیلی بات کی۔

شیئر کریں

Top