قومی بچت اسکیموں کی شرح منافع میں اضافہ

123-45.jpg

اسلام آباد(ویب ڈیسک) وفاقی حکومت نے قومی بچت سکیموں کے شرح منافع میں ردوبدل کردیا ہے۔
ریگولرانکم سرٹیفکیٹس پرمنافع کی شرح کو12.36فیصدسے بڑھاکر 24بیسس پوائنٹس کے اضافہ کے ساتھ 12.60فیصدکردیاگیا، اسی طرح سیونگزاکاؤنٹس پرمنافع کی شرح میں125 بیسس پوائنٹس کااضافہ کردیاگیا جس کے بعد سیونگز اکاؤنٹس پر منافع کی شرح 12.25فیصد سے بڑھا کر13.50 فیصدکردی گئی جبکہ دیگر سرٹیفیکیٹس پر منافع کی شرح کوبرقراررکھا گیاہے۔
اس وقت ڈیفنس سیونگزسرٹیفکیٹس پرمنافع کی شرح 12.40 فیصد، بہبودسیونگزسرٹیفیکیٹس 14.16فیصد، سپیشل سیونگز سرٹیفکیٹس13 فیصد، اور پنشنرزبینیفیٹس اکاؤنٹس پرمنافع کی شرح 14.16 فیصدمقررہے۔

شیئر کریں

Top