لاہور: سبزی منڈی میں ادرک، آلو سمیت 5 سبزیاں مہنگی، برائلر گوشت 276 روپے کلو ہو گیا

273691_186040_updates-11.jpg

لاہور(ویب ڈیسک)لاہور میں ہفتے کے پہلے روز ہی مہنگائی نے اپنا کام شروع کر دیا۔ ادرک، آلو سمیت 5 سبزیوں کی قیمت میں اضافہ جبکہ برائلر بھی 6 روپے فی کلو مہنگا ہوگیا۔ برائلر گوشت کی قیمت 276روپے فی کلو ہو گئی۔ہفتے کا پہلا کاروباری روز شہریوں پر پڑا بھاری، پرچون بازاروں میں سبزیاں، برائلر گوشت اور فارمی انڈے مزید مہنگے کردیئے گئے۔ مارکیٹ کمیٹی سبزی منڈی لاہور کی سرکاری ریٹ لسٹ میں 5 سبزیوں کے دام بڑھا دیئے گئے۔ادرک کی سرکاری قیمت 5 روپے اضافے کیساتھ 305 روپے کلو مقرر کردی گئی مارکیٹ میں ادرک 340 روپے کلو تک فروخت کیا جانیلگا۔ آلو نئے کی سرکاری قیمت 2 روپے اضافے کیساتھ 34 روپے کلو جبکہ فروخت 45 روپے فی کلو تک ہوا۔شملہ مرچ کی سرکاری قیمت 3 روپے اضافے کیساتھ 124 روپے کلو مقرر کی گئی تاہم فروخت 135 روپے فی کلو تک ہوا۔

شیئر کریں

Top