لمزکے وائس چانسلرکی قیادت میں وفدکاجامعہ بلتستان کادورہ

12345-117.jpg

سکردو(بادشمال نیوز)لمز یونیورسٹی کے ریکٹر شاہد حسین, وائس چانسلر لمز یونیورسٹی ڈاکٹر ارشد احمد ,ڈین سٹوڈنٹس آفیئرز لمز یونیورسٹی ڈاکٹر زہرا وحید، ڈاکٹر طاہر جدون، اور دیرج کا یونیورسٹی آف بلتستان سکردو مین کیمپس کا دورہ ،لمز کے وفد نے جامعہ بلتستان سکردو میں وائس چانسلر جامعہ بلتستان سکردو پروفیسر ڈاکٹر محمد نعیم خان رجسٹرار جامعہ بلتستان وسیم اللہ جان ملک، فیکلٹی ممبران اور طلبا سے ملاقاتیں کیں اس موقع پر ڈین سوشل سائنس اینڈ ایجویکشن پروفیسر ڈاکٹر اشفاق احمد شاہ , ڈین نیچرل اینڈ ہیلتھ سائنسیز پروفیسر ڈاکٹر عبد المتین ,ڈائریکٹر بیرونی روابط و ایسوسی ایٹ پروفیسر شعبہ بائیولوجیکل سائنس ڈاکٹر اشتیاق احمد منڈوق بھی موجود تھے، ملاقاتوں میں باہمی دلچسپی کے مختلف امور پر گفتگو تفصیلی گفتگوہوئی اور باہمی تعاون پر اتفاق کیا گیا، وائس چانسلر یونیورسٹی آف بلتستان سکردو پروفیسر ڈاکٹر محمد نعیم خان نے یونیورسٹی آف بلتستان سکردو میں مہانوں کا خوش آمدید کہا اور کہا کہ جامعہ بلتستان سکردو وطن عزیز کی تمام جامعات کے ساتھ بھرپور تعاون کی خواہاں ہے، بعدازاں کانفرنس میں لمز اور یونیورسٹی آف بلتستان کے زمہ دارن کی مشترکہ بیٹھک ہوئی جس میں فیصلہ ہوا کہ سال رواں موسم گرما میں پانچ کورسیز جس میں بائیولوجی، گرین انرجی، انٹرپنیورشپ.اور ای کامرس شامل ہیں، کی کلاسیں جامعہ بلتستان اور لمز کے طلبا کی مشترکہ بنیادوں پر چلائی جائیں گی، اوراس مقصد کے لیے لمز کی ٹیم 13 جولائی سے 13 اگست تک سکردو میں رہے گی اس دوران وہ طلبا کی بھرپور معاونت کریں گے، میٹنگ میں تمام شعبہ جات کے ہیڈ آف ڈیپارنمنٹس بھی موجود تھے، بعدازاں جامعہ بلتستان اور لمز کے مابین باہمی دلچسپی کے مختلف ماہدوں پر دستخط بھی ہوئے ۔

شیئر کریں

Top