لوڈ شیڈنگ خاتمے کی کوششیں اور اقدامات پرجی بی کے عوام مطمئن ہیں،قیصرعباس

گلگت(خصوصی خبر نگار)قیصر عباس مغل سابق کونسلر بلدیہ گلگت نے ذرائع ابلاغ سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ گلگت شہر میں مثالی بجلی کی فراہمی جنوری کے مہینے میں محکمہ برقیات اور صوبائی حکومت کی جانب سے بجلی کی لوڈ شیڈنگ کے خاتمے کیلئے کی جانے والی کوششیں اور اقدامات پہ شہری مطمئن اور خوش ہیں اور اس بات کو خوش آئند قرار دے رہے ہیں کہ پہلی مرتبہ عوامی بنیادی مسئلے پہ اتنی باریک بینی سے کام کیا گیا ہے کہ عوام نے سکھ کا سانس لیا ہے ۔ عوام نوٹ کریں ابھی برفباری اور سردی کا موسم جاری ہے لہذا محکمہ برقیات کی کوششوں پہ پانی نہ پھیریں ۔ گیزر ہیٹر اور راڈ استعمال کرنے سے گریز کریں ۔ محکمہ برقیات کی جانب سے جاری کردہ ہدایات پہ من و عن عمل کریں ۔

شیئر کریں

Top