مالدیپ نے ہنگامی استعمال کے لئے چین کی سائنو فارم ویکسین کی منظوری دے دی

173156-covid-vaccinesss.jpg

مالے (شِنہوا)مالدیپ میں خوراک اور ادویات کی انتظامیہ (ایم ایف ڈی اے)نے اعلان کیا ہے کہ چین کی سائنو فارم کی تیار کردہ نوول کرونا وائرس ویکسین کی مالدیپ میں ہنگامی استعمال کی منظوری دے دی گئی ہے۔مقامی میڈیا نے مالدیپ کی خوراک اور ادویات کی انتظامیہ کے ایک عہدیدار کی پریس کانفرنس کے حوالے سے بتایا کہ چائنہ قومی دوا ساز گروپ (سائنو فارم )کے ذریعہ تیار کی جانے والی یہ ویکسین 18 سے 60 سال کی عمر کے لوگوں کو فراہم کی جائے گی۔ مالدیپ کی خوراک اور ادویات کی انتظامیہ نے یہ بھی اعلان کیا کہ فائزر کی تیار کردہ ویکسین کی بھی ہنگامی استعمال کے لئے منظور ی دی گئی ہے۔آسٹر ازینیکا اور آکسفورڈ یونیورسٹی کے فارمولہ پر مبنی اور سیرم انسٹی ٹیوٹ آف انڈیا کی تیار کردہ کووی شیلڈ ویکسین کو جنوری کے آخر میں ہنگامی استعمال کے لئے منظور کیا گیا تھا۔مالدیپ کی حکومت یکم فروری سے اپنی آبادی کو عالمی وباکے خلاف ویکسین لگارہی ہے، اور اگلی صفوں میں خدمات سرانجام دینے والے صحت کارکنوں اور دیگر شدید خطرات سے دوچار گروپوں کو ترجیح دے رہی ہے۔ ویکسی نیشن 18سال سیزائد عمر کے شہریوں اور غیر تصدیق شدہ تارکین وطن کے لئے مفت دستیاب ہے۔صحت کے تحفظ بارے ادارے(ایچ پی اے) کے اعدادوشمار کے مطابق اتوار تک 2 لاکھ 6ہزار 114افراد کو ویکسین دی گئی ہے۔ دریں اثنامالدیپ میں نوول کرونا وائرس کے تصدیق شدہ کیسز کی کل تعداد 21ہزار572 تک پہنچ چکی ہے، جس میں 64 اموات بھی شامل ہیں۔

شیئر کریں

Top