متحدہ اپوزیشن کے امیدوار حمزہ شہباز کا ساتھ دیں گے، علیم گروپ کا فیصلہ

12345-19.jpg

لاہور(ویب ڈیسک)علیم گروپ کے ارکان کا کہنا ہے کہ 10 سیٹوں والی پارٹی کو وزارت اعلی دینا پارٹی کی تذلیل ہے، متحدہ اپوزیشن کے امیدوار حمزہ شہباز کا ساتھ دیں گے۔
ترین گروپ کی جانب سے پنجاب میں متحدہ اپوزیشن کے وزارت اعلی کے امیدوار حمزہ شہباز کی حمایت کے بعد اب علیم خان گروپ کا فیصلہ بھی سامنے آگیا ہے، اور انہوں نے بھی حمزہ شہباز کا ساتھ دینے کا اعلان کردیا ہے۔ اس حوالے سے باضابطہ اعلان بھی کیا جائے گا، جس کے لئے متحدہ اپوزیشن کے امیدوار حمزہ شہباز کچھ دیر بعد علیم خان سے ملاقات کیلئے پہنچیں گے۔
دوسری جانب تحریک انصاف کے ناراض علیم خان گروپ نے اپنے ایم پی ایز ظاہر کر دئیے ہیں اور گروپ میں شامل 10 ایم پی ایز علیم خان کے ہمراہ اس وقت دفتر میں موجود ہیں، اور ان کی جانب سے اعلانیہ متحدہ اپوزیشن کی حمایت میں کھل کر بیان سامنے آگیا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ گروپ متحدہ اپوزیشن کے امیدوار حمزہ شہباز کا ساتھ دے گا۔
علیم گروپ کے ارکان کا کہنا تھا کہ عمران خان نے اقتدار بچانے کیلئے اپنے183 ایم پی ایز کو نظر انداز کردیا، 10 سیٹوں والی پارٹی کو وزارت اعلی دینا پارٹی کی تذلیل ہے، تحریک انصاف کے کارکن کی اپنے کپتان سے وابستہ بلند امیدیں چکنا چور ہو گئیں، ملک و قوم کے مفاد میں متحدہ اپوزیشن کا ساتھ دینے کا اعلان کر یں گے۔

شیئر کریں

Top