متوازن غذاسے بیماریوں سے بچا جا سکتا ہے،ڈاکٹر زبیر

g4-1.jpg

گلگت(بادشمال نیوز)ہائی لینڈرپبلک سکول نزد ڈی ایچ او آفس گلگت میں ایک اہم پروگرام غذائیت سے متعلق آگاہی اور تعلیم کے نام سے کے آئی یو خوراک ڈپیارنمنٹ اور نیو ٹریشن ڈپیارنمنٹ کے مایہ ناز اسسٹنٹ پروفیسرز ڈاکٹر زبیر حسین، ڈاکٹر امجد علی اور سکول پرنسپل نمبردار ریاضت علی کے زیر نگرانی منعقد ہوا جس میں سکول کے اساتذہ، طلبا، بچوں کے والدین اور کے آئی یو کے ان دونوں شعبے کے طلبا شریک تھے۔ پروگرام کا باقاعدہ تلات قران پاک سے آغاز ہوا۔ سکول کے طلبا نے آنے والے تمام مہمانوں کو خوش آمدید کہا۔ اس دوران کے آئی یو کے دونوں شعبوں کے طالبات نے مختلف ڈراموں اور خاکوں کے ذریعے خوراک کی اہمیت کو اجاگر کیا جس پر والدین اور علاقے کے عمائدین کی جانب سے پزیرائی ملی پروگرام سے مزید ڈاکٹر زبیر حسین، ڈاکٹر امجد علی اور پرنسپل ریاضت علی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خوراک کی ہماری زندگی سے بہت اچھا تعلق ہے اچھی اور متوازن غذا کے استعمال سے بہت ساری بیماریوں سے بچ سکتے ہیں ہمیں فوڈ گائیڈ پیرامڈ ( WHO) سے تصدیق شدہ فوڈ گروپس کی ساری چیزیں استعمال کرنی چائیں ہمیں بچوں کے اچھے مستقبل کے لئے اچھی خوراک کا انتخاب کرنا پڑے گا۔

شیئر کریں

Top