مجالس وجلوسوں کوبہترین سیکورٹی فراہم کی ،سیکرٹری داخلہ

02-Home-sb-10-08-22.jpg

گلگت(بادشمال نیوز)سیکر ٹری داخلہ گلگت بلتستان اقبال حسین خان نے کہا کہ اللہ تعالیٰ کا تہہ دل سے شکر ادا کرتے ہیں ۔ جی بی میں محرم الحرام پرامن رہا ۔ گلگت بلتستان حکومت ، محکمہ داخلہ نے ضلعی انتظامیہ اور ڈویژنوں کی انتظامیہ کے کردار کو سراہا جنہوں نے ماتمی جلوسوں ، مجالس اورمجالس کے لئے بہتریں ممکنہ سیکیورٹی فراہم کرنے کے لئے پاک فوج ، وقاقی سول آرمڈ فورسزاور گلگت بلتستان پولیس نے اعلی کارکردگی کاثبوت دیتے ہوئے ماتمی جلوسوں ، مجالس کے لئے بہترین ممکنہ سیکیورٹی فراہم کی اور خطے میں امن برقرار رکھنے میں اہم کردار ادا کیا جوکہ قابل ستائش ہے سیکرٹری داخلہ گلگت بلتستان نے مزید کہا ہے کہ عوام النا س ، مذہبی اسکالرز ، سول سو سائٹی کے اراکین، علاقائی اور مقامی امن کمیٹیوں ، میڈیا اور ہر اس شخص کے مثبت کردار کو بھی سراہتے ہیں جنہوں نے بھائی چارے ۔امن و آتشی اور بھائی چارگی کی فضاکو فر وغ دینے میں مثبت کردارادا کیا ۔ ان تمام سٹیک ہولڈرز کے تعاون کے بغیر ممکن نہیں تھا ۔ ہم امید کرتے ہیں کہ ہم سب مل کر امن اور بھائی چارگی کو جاری رکھیں گے اور معاشرے کی خوشحالی اور ترقی کے لئے بڑھ چڑھ کر اپنا کردار ادا کریں گے ۔

شیئر کریں

Top