محرم الحرام کے ضابطہ اخلاق پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنایاجائے،کمشنرگلگت

Commissioner-07-08-22.jpg

گلگت (بادشمال نیوز) کمشنر گلگت ڈویژن میر وقار ،ڈی آئی جی رینج اور ڈپٹی کمشنر گلگت کیپٹن (ر) اُسامہ مجید چیمہ آٹھ محر م الحرام گزشتہ رات نگر کالونی سے برآمد ہونے والی جلوس کافل پروف سکیورٹی جائزہ لینے کے حوالے سے دورہ کیا۔ کمشنر گلگت ڈویژن نے گزشتہ رات میں برآمد ہونے والی جلوس کی فول پروف سیکورٹی اور دیگر انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا اور اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر گلگت نے جلوس کی سیکیورٹی اور دیگر انتظامات کے حوالے سے تفصیلی بر یفنگ کمشنر گلگت ڈویژن کو دیتے ہوئے کہا کہ جلوس کی روٹس میں کی لائٹنگ بر وقت مکمل کئے گئے ہیں اور سیکورٹی پلان کے تحت ہائی الرٹ کر دی گئی ہے کمشنر گلگت ڈویژن نے سکیورٹی اہلکاروں کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ کسی بھی ایمرجنسی صور ت سے نمٹنے کے لئے ہر وقت چوکس رہیں ۔اور جلوس کے گزرگاہوں میں سیکورٹی کو سخت سے سخت بنائیں۔ضلع گلگت کے داخلی و خارجی راستوں پر رکائوٹیں کھڑی کر کے چیکنگ کے نظام کو سخت سے سخت تر بنائیں۔سیکورٹی فورسز گلگت شہر میں گشت کے نظام کو بڑھائیں۔اور شر پسند عناصر کی چیکنگ کی جائے ۔امن کی راہ میں رکاوٹ بننے والے عناصر کو کچل دیا جائے۔اور شرپسند اور مشکوک افراد پر کڑی نظر رکھی جائے۔محرم الحرام میں ضابطہ اخلاق پر سختی سے عملدرآمد کو یقینی بنائیں۔اور خلاف ورزی کرنے والے عناصر کے ساتھ سختی سے نمٹا جائے۔ کمشنر گلگت ڈویژن ،ڈی آئی جی رینج اور ڈپٹی کمشنر گلگت سے امام بارگاہ کے منتظمین اور علاقے کے عمائدین نے ملاقات کی اور امام بارگاہ کے منتظمین نے کہا ہے کہ محرم الحرام کو پر امن بنانے کے لئے اہلسنت بھائی بھی ہمارے ساتھ کھڑے ہیں اور محرم الحرام کے حوالے سے بہتری انتظامات سے متعلق کی جانے والی تیاریوںکی تعریف کرتے ہوئے کمشنر گلگت ڈویژن ،ڈی آئی جی رینج اور ڈپٹی کمشنر گلگت کا شکریہ ادا کیا ۔

شیئر کریں

Top