محمد حفیظ نے کراچی یونیورسٹی میں داخلہ لے لیا

123-93.jpg

کراچی: قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان محمد حفیظ کا جامعہ کراچی میں داخلہ ہوگیا۔

محمد حفیظ نے جمعہ کے روزصدر شعبہ ہیلتھ فزیکل ایجوکیشن اینڈ اسپورٹس سائنسز جامعہ کراچی پروفیسرڈاکٹر باسط انصاری کے ہمراہ وائس چانسلرجامعہ کراچی پروفیسر ڈاکٹر خالد محمودعراقی سے ملاقات کی اور انہیں بتایا کہ وہ بھی اس سال سے جامعہ کراچی کے طالبعلم ہیں کیونکہ ان کا شعبہ ہیلتھ فزیکل ایجوکیشن اینڈاسپورٹس سائنسز میں داخلہ ہواہے۔
محمد حفیظ نے بتایا کہ کھیل کی وجہ سے وہ اپنا تعلیمی سفرمکمل نہیں کرسکے تھے تاہم اب انہیں ایک بہترین موقع میسرآیاہے جس سے وہ بھرپوراستفادہ کریں گے۔ جامعہ کراچی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود عراقی نے محمد حفیظ کو جامعہ کراچی میں خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ ہماری نوجوان نسل کوکھیل کود میں بھی حصہ لینا چاہیے جو ذہنی وجسمانی نشوونما کے لئے ناگزیر ہے۔

شیئر کریں

Top