مرکز میں تبدیلی آئی تو گلگت بلتستان میں بھی آئیگی، حفیظ الرحمان

12345-505.jpg

اسلام آباد(بادشمال نیوز)سابق وزیراعلی گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمان کا کہنا ہیکہ مرکز میں تبدیلی آئی تو گلگت بلتستان میں بھی تبدیلی آئیگی۔ مسلم لیگ ن کے رہنما حافظ حفیظ الرحمان کا کہنا تھا کہ گلگت بلتستان حکومت میں شامل 8 آزاد ارکان ن لیگ سے رابطے میں ہیں، پی ٹی آئی کیگلگت بلتستان میں 7 ارکان کو جعلی طریقے سے جتوایا گیا۔حافظ حفیظ الرحمان کا کہنا تھا کہ گلگت بلتستان میں تحریک انصاف، مقبول جماعت نہیں، اسلام آباد میں دھکا لگا تو گلگت بلتستان میں کوئی سہنے والا بھی نہیں ہوگا۔

شیئر کریں

Top