معاہدے پر عملدرآمد کے بغیر فیوزنگ کی کوشش، سکمیدان یوتھ کا حسنیی چوک میں احتجاج

12345-389.jpg

سکردو(بیورو رپورٹ )معاہدے پر عملدرآمد کے بغیر فیوزنگ کی کوشش سکمیدان یوتھ کا حسنیی چوک پر احتجاج، اسسٹنٹ کمشنر کی موجودگی میں محکمہ برقیات کے حکام نے تحریری معاہدہ کیا، معاہدے پر عملدرآمد کئے بغیر فیوزنگ کرنے نہیں دیا جائے گا، محکمہ برقیات سکمیدان یوتھ کے ساتھ کئے جانے والے معاہدے پر عمل نہیں کر رہے ہیں، اسسٹنٹ کمشنر سکردو کی یقین دہانی پر احتجاج ختم کر دیا گیا تفصیلات کے مطابق اتوار کے روز موضع سکمیدان کے مختلف ایریاز میں محکمہ برقیات کے اہلکاروں کی جانب سے فیوزنگ کا عمل شروع کرنے کی کوشش پر سکمیدان یوتھ کے زیر اہتمام حسینی چوک سکردو میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا محکمہ پاور کے خلاف سکمیدان کے یوتھ کے نوجوان احتجاجا”سڑکوں پر نکل آئے۔نوجوانوں کا کہنا تھا کہ ایکسن پاور نے معاہدہ نامے پر دستخط کرکے لکھ کے دیا ہے کہ جب تک اسپیشل لائینیں ختم کرکے بجلی کی منصفانہ تقسیم نہیں ہوتی اور ساتھ ہی سکمیدان کا سرکٹ الگ نہیں کیا جاتا اس وقت تک فیوزنگ نہیں کیا جائے گا ۔معاہدے پر عمل در آمد کئے بغیر فیوزنگ کرنا عوام کو دھوکہ دینے کے مترادف ہے۔جب تک ان دونوں باتوں پر عمل نہیں کرتے اس وقت تک ہرگز فیوزنگ کرنے نہیں دینگے۔جبکہ معاہدے میں یہ یقین دہانی بھی کرائی گئی تھی کہ فیوزنگ تک دن کے اوقات میں تین گھنٹے جبکہ رات کو 6 گھنٹے بلا تعطل بجلی فراہم کی جائے گی جبکہ اس وقت دن کو کھبی ایک کھبی ڈیڑھ گھنٹے بجلی دی جاتی ہے، اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر سکردو مظاہرین کے پاس پہنچ کر معاملہ کا جائزہ لینے کے بعد مظاہرین کو مطالبات پر عملدرآمد کی یقین دہانی کرائی جس پر مظاہرین منتشر ہوگئے

شیئر کریں

Top