مغربی ایشیا میں امریکہ کی منحوس موجودگی کا خاتمہ شروع ہوچکا ہے،جوادظریف

تہران:ایرانی وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے عراق میں جنرل سلیمانی کے جنازے میں ہزاروں عراقی شہریوں کی شرکت کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے

کہ مغربی ایشیا میں امریکہ کی شرانگیز موجودگی کا خاتمہ شروع ہوچکا ہے۔یہ بات انہوں نے گزشتہ روز اپنے ٹوئیٹر پیغام میں کہی۔انہوں نے کہا کہ24 گھنٹے قبل اس مسخرے (مائیک پمپیو)نے،

جس نے چہرے پر سفارتکاری کا نقاب چڑھا رکھا ہے کہا تھا کہ(جنرل قاسم سلیمانی کی شہادت پر)عراقی شہروں میں عوام خوشی کا رقص کر رہے ہیں جبکہ آج لاکھوں باافتخار برادران و خواہران نے پورے عراق میں اس کا جواب دے دیا۔انہوں نے کہا کہ مغربی ایشیا سے امریکہ کی منحوس موجودگی کا خاتمہ شروع ہوچکا ہے۔

شیئر کریں

Top