مقبوضہ جموں میں فائرنگ، 5 افراد ہلاک

123-93.jpg

سرینگر: مقبوضہ جموں و کشمیرکے علاقے راجوڑی میں فائرنگ سے 5 افراد ہلاک ہوگئے۔

کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ جموں کے ضلع راجوڑی میں نامعلوم کار سواروں نے راہ گیروں اورسڑک کے قریب گھروں پرفائرنگ کی اور فرار ہوگئے۔

راجوڑی کے مقامی اسپتال کی انتظامیہ کے مطابق فائرنگ سے زخمی ہونے والے 10 افراد کواسپتال لایا گیا۔ پانچ افراد دوران علاج دم توڑ گئے جبکہ پانچ زیرعلاج ہیں۔ زخمیوں میں سے کچھ کی حالت تشویشناک ہے۔

بھارتی فوجیوں نے گزشتہ ہفتے راجوڑی میں ہیں 2 ہندو مزدوروں جعلی مقابلے میں ہلاک کردیا تھا۔

شیئر کریں

Top