مقبوضہ کشمیر میں بھارت کا روایہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کے منافی ہے:وزیر خارجہ

243386_1713366_updates.jpg

پاکستان کشمیریوں کے حق خودارادیت کی حمایت جاری رکھے گا، بھارتی فوج نے حریت رہنما ؤں کو مسلسل قید میں رکھا ہوا ہے
مقبوضہ کشمیر میں بھارت کا رویہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کے منافی ہے، بھارتی جبرسے حریت تحریک کو مزید تقویت ملی ،خطاب
اسلام آباد(آئی این پی ) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان کشمیریوں کے حق خودارادیت کی حمایت جاری رکھے گا، بھارتی فوج نے حریت رہنما ؤں کو مسلسل قید میں رکھا ہوا ہے، مقبوضہ کشمیر میں بھارت کا رویہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کے منافی ہے، ہندوتوا نظریے پر کار فرما ہو کر مسلمانوں اور دیگر اقلیتوں کو دیوار سے لگا رہا ہے، جبر و استبدار سے حریت تحریک کو مزید تقویت ملی۔ اسلام آباد میں کشمیر کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ مقبوضہ کشمیرکی صورتحال پرسلامتی کونسل کے تین اجلاس ہوچکے ہیں، بھارت ہندوتوا نظریے سے مسلمان اور دیگراقلیتوں کو دیوارسے لگا رہا ہے، مقبوضہ کشمیر میں بھارت کا رویہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کے منافی ہے، بھارتی جبرسے حریت تحریک کو مزید تقویت ملی، بھارتی فوج نے حریت رہنما ؤ ں کو مسلسل قید میں رکھا ہوا ہے، بھارت مقبوضہ کشمیر میں آبادی کے تناسب کوبدلنا چاہتا ہے۔وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان کشمیریوں کے حق خودارادیت کی حمایت جاری رکھے گا، پاکستان نے عالمی سطح پر بھارت کا چہرہ بے نقاب کیا ہے، بھارتی میڈیا بھی مودی سرکارکے مظالم کے خلاف آوازبلند کررہا ہے۔گزشتہ 18ماہ سے مقبوضہ کشمیرمیں مکمل بلیک آ وٹ ہے،نہتے کشمیریوں کے گھروں کو نذرآتش کیا گیا، بھارتی قابض افواج کے مقبوضہ کشمیر میں انسانیت سازمظالم جاری ہیں ، نہتے کشمیریوں کے گھروں کو نذر آتش کیا گیا، بھارتی میڈیا بھی مودی سرکار کے کارناموں پر آواز بلند کر رہا ہے، عالمی سطح پر پاکستان کی جانب سے بھارت کا مکروہ چہرہ بے نقاب کیا گیا۔ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ 5 اگست کے غیر آئینی اقدامات کے بعد مسئلہ کشمیر 3 بار اقوام متحدہ میں زیر بحث آیا۔
وزیرخارجہ

شیئر کریں

Top