مہنگائی کیخلاف پنجاب اسمبلی کے اپوزیشن ارکان کا انوکھا احتجاج

266750_2182710_updates-1.jpg

مہنگائی کے خلاف پنجاب اسمبلی کے اپوزیشن ارکان نے انوکھا احتجاج کیا اور مظاہرے میں سبزیاں اور روٹیاں اٹھا لائے۔

احتجاج کے دوران اسمبلی ارکان نے مہنگائی کے خلاف نعرےلگائے، رکن اسمبلی راحیلہ خادم چوڑیاں لے آئیں، ایم پی اے مرزا محمد جاوید اسمبلی اجلاس میں شرکت کے لیے سائیکل پر پہنچے۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کہتے تھےکہ سائیکل پر پارلیمنٹ جائیں گے ، وزیراعظم تو نہیں گئے لیکن وہ سائیکل پر پنجاب اسمبلی آگئے ہیں۔

پنجاب اسمبلی سے مسلم لیگ ن کی خواتین ارکان اسمبلی کی جانب سے احتجاجی مارچ بھی کیا گیا جس میں عظمیٰ بخاری سمیت دیگر ن لیگی رہنماؤں اور کارکنوں نے شرکت کی۔

مظاہرین نے حکومت کے خلاف نعرے لگائے، ن لیگی ارکان اسمبلی کا کہنا تھا کہ مہنگائی کے خلاف ایوان کے اندر بھی بھرپور احتجاج کریں گے، جتنے روز اسمبلی کا سیشن ہو گا اس وقت تک احتجاج کریں گے۔

شیئر کریں

Top