مہنگاگوشت بیچنے پر5 قصابوں کوسزا،چھ دکانیں سیل

g5-1.jpg

گلگت(بادشمال نیوز) ڈپٹی کمشنر/ڈسٹرکٹ مجسٹرکٹ گلگت کیپٹن (ر) اُسامہ مجید چیمہ نے گلگت شہر میں قصاب کے دوکانوں کا اچانک چھاپہ لگا یا ۔ ڈپٹی کمشنر گلگت نے گلگت شہر میں قصاب کی دوکانوں پر چھاپے لگا کر پانچ قصاب والوں کو جیل کی سزا اور چھ قصاب کی دوکانوں کو سیل کرنے کے احکامات جاری کئے ۔ تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر گلگت نے رمضان المبارک کے ایام میں گوشت کی خرید و فروخت پرائس کنٹرول لسٹ پر عملدرآمد نہیں ہورہا تھا جس پر ڈپٹی کمشنر گلگت نے موقع پر اسسٹنٹ کمشنر گلگت اور انکی ٹیم کو موقع پر طلب کیا ۔ڈپٹی کمشنر گلگت نے قصاب کی دوکانوں کا جائزہ لیتے ہوئے بڑا گوشت 550 روپے اور چھوٹا گوشت 1100 روپے پر فروخت کرنے اور ریٹ لسٹ آوپزاں نہ کرنیوالے د کانوں کے خلاف ڈپٹی کمشنر گلگت نے قانونی کاورائی عمل میں لاتے ہوئے پانچ قصاب کے د کانداروں کو جیل کی سزا دی اور چھ دوکانوں کو سیل کرنے کے احکامات علاقہ مجسٹر یٹ کو جاری کئے ۔ ڈپٹی کمشنر گلگت نے تمام قصاب کے دوکانداروں کو سختی کے ساتھ ہد ایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ انتظامیہ کی جانب سے جاری کردہ ریٹ لسٹ اپنی دکانوں پر آویران کریں اور ریٹ لسٹ پر عملدرآمد کو ہر صورت یقینی بنائیں اس کے ساتھ ساتھ صفائی ستھرائی کو بھی یقینی بنائیں ۔ اس دوران ڈپٹی کمشنر گلگت نے عوام الناس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انتظامیہ کی جانب سے سے جاری کردہ پرائس کنٹرول لسٹ دیکھ کر گوشت کی خر ید و فروخت کریں اگر کوئی بھی دوکاندار پرائس کنٹرول لسٹ کے مطابق گوشت فروخت نہ کرنے کی صورت میں میں فوری طور پر الفا کنٹرول روم نمبر 05811.920724 پر رابط کریں تاکہ اُس دوکاندار کے خلاف سخت سے سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائیگی ۔

شیئر کریں

Top