میری شادی خطرے میں ہے، راکھی ساونت

123-47.jpg

مبئی: بھارتی اداکارہ راکھی ساونت کا کہنا ہے کہ ان کی شادی خطرے میں ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق راکھی ساونت نے ایک انٹرویو میں کہا کہ میں ابھی بہت زیادہ ڈسٹرب ہوں۔ میری شادی خطرے میں ہے۔ابھی کچھ نہیں بتا سکتی وقت آنے پر سب سامنے آ جائے گا۔
راکھی ساونت کا کہنا تھا کہ مجھے اپنی شادی بچانی ہے۔ شادی کوئی مذاق نہیں ہے۔ اگر میری شادی ختم ہوئی تو جو جو اس میں ملوث ہے اسے نہیں چھوڑوں گی۔
راکھی ساونت نے جنوری میں عادل خان درانی سے شادی کا اعلان کیا تھا اور ان کے نکاح کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل بھی ہوئی تھی۔ راکھی ساونت کی عادل درانی سے شادی کئی تنازعات کا شکار رہی ہے۔

شیئر کریں

Top