میرے شوہر میرے بہترین دوست ہیں‘ غنا علی

ghana1.jpg

کراچی (آئی این پی) رواں سال رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے والی اداکارہ غنا علی نے شوہر کو اپنا بیسٹ فرینڈ قرار دے دیا۔غنا علی نے سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر چند روز قبل اپنی کچھ دلکش تصویریں شیئر کی ہیں جن میں ان کے ہمراہ ان کے شوہر بھی موجود ہیں۔تصویروں میں دیکھا جاسکتا ہے کہ غنا علی اور ان کے شوہر اپنے گھر کے باہر موجود ہیں اور دونوں بیحد خوش نظر آ رہے ہیں۔غنا علی نے تصویریں شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ میرے شوہر ایک حیرت انگیز لائف پارٹنر اور میرے بہترین دوست ہیں۔غنا علی نے مزید لکھا کہ میں ہر نعمت کے لیے اپنے رب کا جتنا شکر ادا کروں کم ہے۔

شیئر کریں

Top