ناران شہر کی پانچ ماہ سے بند شاہراہ کو ٹریفک کیلئے بحال کر دیا گیا

1100714-kaghan_valley_copy-1462900361.jpg

ناران(آئی این پی ) بالاکوٹ کے پرفضا سیاحتی مقام ناران شہر کی پانچ ماہ سے بند شاہراہ ناران کو ٹریفک کیلئے بحال کر دیا گیا۔ جھیلوں اور جھرنوں کی سرزمین وادی کاغان کے سیاحتی مقام ناران کے راستے ہر سال شدید برف باری اور لینڈ سلائیڈنگ کے باعث بند ہو جاتے ہیں۔ دسمبر سے بند ہونے والی مرکزی شاہراہ ناران کو پانچ ماہ بعد ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بحال کر دیا گیا ہے تاہم کورونا وائرس کے پھیلا کے خدشے کے باعث وزارت داخلہ کی طرف سے ناران سمیت تمام سیاحتی مقامات پر سیاحتی سرگرمیوں پر8 مئی سے 16 مئی تک پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ پابندی کے سبب تمام سیاحتی مقامات پر جانے والے راستوں پر پولیس دستے تعینات کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے جبکہ وادی میں تمام رہائشی ہوٹل ریسٹورنٹ اور ٹرانسپورٹ پر بھی پابندی عائد کی گی ہے۔ دوسری جانب ٹورازم بورڈ کی طرف سے 16 مئی کے بعد شعبہ سیاحت کو سخت ایس او پیز کے تحت کھلا رکھنے کیلئے ہوٹلز، ریسٹورنٹ اور ٹرانسپورٹ گائیڈ ٹور اپریٹر کیلئے ظابطہ اخلاق جاری کر دیا گیا ہے۔ گلگت بلتستان میں انٹری کیلئے کورونا ٹیسٹ رپورٹ کے ساتھ مشروط کی گئی ہے ۔ سیاحتی مقامات پر ماسک استمال کرنے کی سختی سے ہدایت کی گئی ہے، عمل درآمد نہ کرنے والوں پر جرمانہ بھی عائد کیا گیا ہے۔

شیئر کریں

Top