نفرتیں پھیلانے والے امن کے دشمن، نوجوان سوشل میڈیا پر امن کا پیغام عام کریں علماء

g20.jpg

صحابہ کرامؓ ،آئیمہ کرام کی تکریم وتعظیم ہمارے ایمان کا حصہ ہے ہمیں ایک دوسرے کے عقائد کا احترام کرتے ہوئے امن اورمحبت کے ساتھ چلنا ہے
اگرکوئی بھی شخص سوشل میڈیا پر نفرت انگیز مواد پھیلاتا ہے تو اس کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے،عاشق حسین الحسینی ،قاری گلزارودیگر
استور(رفیع اللہ خان آفریدی)مرکزی جامعہ مسجد امامیہ کے امام جمع والجماعت سید عاشق حسین الحسینی ،مرکزی جامع مسجد استور کے خطیب قاری گلزار احمد ،قاری عبد الحکیم ،شیخ حفاظت نے استور کے نوجوانوں سے اپیل کرتے ہوئے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ استور کا امن ہمارے لئے عزیز ہے نوجوان سوشل میڈیا کا غلط استعمال کرنے کے بجائے سوشل میڈیا کو مثبت پہلو پر اور استور کی تعمیر و ترقی کیلئے استعمال کریں استور کی تعمیر اس وقت ممکن ہے جب استور میں امن ہو لہذا استور کی غیور عوام سوشل میڈیا کے ذریعے نفرتیں پھیلانے کے بجائے محبتیں تقسیم کریں اسلام امن سلامتی کا درس دیتا ہے ہم سب مسلمان ہیں ہمیں تعلیمات نبوی پر عمل پیرا ہونا چاہیے صحابہ کرامؓ آئیمہ کرام کی تکریم تعظیم ہمارے ایمان کا حصہ یے ہمیں ایک دوسرے کے عقائد کا احترام کرتے ہوئے چلنا ہے استور کی امن کو خراب کرنے کے لئے کسی کو اجازت نہیں دینگے اگر کوئی بھی شخص سوشل میڈیا پر نفرت انگیز مواد شیر کرتا ہے تو انتظامیہ اور متعلقہ ادارے ان کے خلاف کاروائی عمل میں لائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ سوشل میڈیا میں مذہبی منافرت پھیلانے والے کس تعلق کسی بھی مسلک سے نہیں ہے بلکہ وہ استور کے امن کا دشمن ہے علمائے کرام نے صوبائی حکومت انتظامیہ سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ اگر کسی بھی شخص کی جانب سے سوشل میڈیا میں نفرت انگیز مواد شیر کیا جاتا ہے تو ان کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے تاکہ دوسروں کے لئے سبق مل سکے۔ استور گلگت بلتستان میں امن و امان کے حوالے سے مثالی ضلع رہا ہے اور آئندہ بھی رہے گا جس کے لئے کسی بھی قربانی سے دریخ نہیں کی جائے گی ۔امن کی راہ میں رکاوٹ افراد کے خلاف کاروائی عمل میں لانا حکومت کی ذمہ داری ہے حکومت اپنی رٹ بحال کرے ان لوگوں کو عبرتناک سزا دے جو استور کی امن کے راہ میں رکاوٹ بنتے ہیں ۔اس موقعے پر معاون خصوصی وزیر اعلی گلگت بلتستان محبوب علی خان نے اپنے پیغام میں مزید کہا کہ استور انتہائی پر امن ضلع ہے شوشل میڈیا کے مھٹی بھر شر پسندوں کو کسی صورت علاقے کی امن خراب کرنے کی اجازت نہیں دینگے آج کے بعد جو بھی شوشل میڈیا کا غلط استعمال کرئے گا ہم سب ملکر اس کو نشان عبرت بنانے کے لیے قانون کے ہاتھ مضبوط کرینگے۔اس موقعے پر امن کمیٹی کے ممبر محمد شفا نے اپنے پیغام میں کہا کہ شوشل میڈیا میں جو لوگ مذہبی ٹھیکیدار بن کے ایک دوسروں کو کفر کے فتوے دے رہے ہیں وہ ہم سب کے دشمن ہیں ان کی اس حرکت سے پر امن معاشرے کی امن ثبوتاث ہورہی ہے ہم ملکر ان کو انتظامیہ کے حوالے کرینگے۔اس موقعے ڈپٹی کمشنر استور محمد طارق نے شوشل میڈیا میں مذہبی منافرت پھلانے والوں کے نام اپنے واضح پیغام میں کہا کہ جو لوگ پر امن معاشرے کی امن کو تباہ کرنے کے لیے شوشل میڈیا میں کسی بھی ٹول کا استعمال کرئینگے اور کوبھی بھی متنازہ اور دل آزاری والا مواد اپ لوڈ کرینگے اب کسی صورت معاف نہیں کرینگے ہم اپنے اختیارت کا استعمال کرتے ہوئے 16MPOلگاکر تین مہنے کے لیے جیل بیج دینگے اور مزید ضرورت پڑھنے پر ناقابل ضمانت دفعات کا بھی استعمال کرینگے آج سے ہمارا واضح پیغام ہے چاہے وہ جس مسالک کا بھی ہو اور گورنمنٹ ملازمین کے لیے تو ایسی سرگرمیوں میں ملوث پانے پر پہلی فرصت میں اپنی نوکری سے ہاتھ دھو بیٹھنا ہوگا اور مزید کاروئی بھی ہوگی اسلیے آج سے صارفین شوشل میڈیا کا استعمال سوچ سمجھ کر کریں ۔
علماء کرام

شیئر کریں

Top