وزیراعظم نے رمیزراجہ کو نئے چیئرمین پی سی بی بننے کا عندیہ دے دیا

ramiz_raja_twitter_571_855.jpg

رمیز راجہ اور احسان مانی کی وزیر اعظم سے ملاقات،پی سی بی کے امور پر مشاورت، عمران خان نے احسان مانی کو اگلے 3سال کیلئے توسیع نہ دینے سے آگاہ کیا
اسلام آباد(آئی این پی)وزیراعظم عمران خان نے رمیزراجہ کو نئے چیئرمین پی سی بی بننے کا عندیہ دے دیا ہے،تفصیلات کے مطابق پیر کے روز وزیراعظم عمران خان سے چیئرمین پی سی بی احسان مانی اور رمیز راجہ نے ملاقات کی جس میں عمران خان نے احسان مانی کو اگلے 3سال کیلئے توسیع نہ دینے سے آگاہ کیا، ملاقات میں پی سی بی کے امور پر مشاورت کی گئی، ملاقات کے دوران احسان مانی نے عمران خان کو پاکستان کرکٹ بورڈ کے امور پر بریفنگ دی، ملاقات کے دوران ڈومیسٹک کرکٹ کے سٹرکچر کے حوالے سے وزیراعظم کو بریفنگ دی گئی، واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان رمیزراجہ کا نام بطور ممبر بورڈ آف گورنرز کو بھجوائیں گے۔

شیئر کریں

Top