وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے بھی ملک میں مہنگائی کا اعتراف کرلیا

5faf012edc874.jpg

کرک: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے بھی ملک میں مہنگائی کا اعتراف کرلیا۔

کرک میں جلسے سے خطاب میں محمود خان نے کہا کہ اعتراف کرتے ہیں کہ ملک میں مہنگائی ہے جسے ہم نے کنٹرول کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ماضی کی حکومتوں نے اربوں ڈالرزکا قرضہ لیا وہ کون ادا کرے گا؟ عمران خان نے ملک کوڈیفالٹ ہونے سے بچایا، میٹرریڈربھی ارب پتی بن گئے ہیں، سینما کا ٹکٹ بیچنے والے بھی ارب پتی بن گئے ہیں۔

وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ کورونا میں امریکا اوربرطانیہ جیسے ممالک کی معیشتیں بھی بیٹھ گئیں، سخت حالات میں وزیراعظم کے ساتھ کھڑا ہونا ہے، ہم اسفندیارولی جیسے نہیں کہ مشکل وقت آئےتو ہیلی کاپٹر میں بیٹھ کربھاگ جائیں، ہم کرک کےلوگ ہیں،مشکل وقت میں عمران خان کےساتھ رہیں گے۔

شیئر کریں

Top