وزیرتعلیم راجہ اعظم کورونامیں مبتلا،گھرمیں آئسولیٹ ہوگئے

12345-152.jpg

شگر(نامہ نگار) صوبائی وزیر تعلیم گلگت بلتستان راجہ اعظم خان کورونا میں مبتلاء ہوگئے۔ ان کا کورونا ٹیسٹ پازیٹو آگیا۔ صوبائی وزیر نے خود کو گھر میں آئسولیٹ کرلیا۔محکمہ صحت کے ذرائع کے مطابق گذشتہ دنوں وزیر تعلیم کی کورونا ٹیسٹ کیا گیا تھا جوکہ مثبت آیا۔ جبکہ ان کی خندانی ذرائع کے مطابق وزیر تعلیم نے خود کو گھر میں کورونٹائن کرلیا ہے۔ اور سماجی تعلقات اور ملاقات پر پابندی عائد کردیا ہے۔

شیئر کریں

Top