وفات پانے والے قرض داروں کے لواحقین میں انشورنس کی رقم تقسیم

ہنزہ(اجلال حسین )دی علی آباد تھرفٹ اینڈ کریڈٹ کوآپرٹیو سوسائٹی سے قرضہ لینے کے بعد وفات پانے والے اکائونٹ ہولڈرز کو پالیسی کے تحت گزشتہ ایک سال کے اندر وفات پانے والے اکائونٹ ہولڈرز میں قرضہ انشورنس پالیسی کی مد میں 22لاکھ سے زائد کی رقم لاوحقین کو ادا کردی گئی ۔اس موقع پر سوسائٹی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز لاوحقین اور عملہ سمیت مرحومین کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی گئی جبکہ بورڈ آف ڈائریکٹرز کے جنرل سیکرٹری اور جنرل منیجر نے سوسائٹی کی پالیسی سے لواحقین کو آگاہ کردیا۔اس موقع پر وفات پانے والے شیر اور اکاونٹس ہولڈرز کے لاوحقین نے سوسائٹی کے انتظامیہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سوسائٹی کی اس اقدام کو خراج تحسین پیش کرتے ہے جن کی شاندار پالسیی کے تحت ہمارے مرحومین کیجانب سے لیجانے والے قرضے نہ صرف انشورنس کے تحت ادا کردی گئی بلکہ اپنی زندگی میں جمع کی جانیوالے رقم بھی ہمیں واپس کردیا۔انہوں نے مزید کیا کہ اگر یہ پالسیسی سوسائٹی ہذا میں نہیں ہوتی تو ایک جانب ہمارے گھر کے کفالت والا فرد اس دنیا سے ۔جانے کا نقصان ایک طرف دوسری جانب ان کی لیجانے والا قرضہ بھی ہمیں ادا کرنا ہوتا جس کے لئے ہم سب اپ کا تہیہ دل سے شکریہ ادا کرنے کے ساتھ سوسائٹی کی بہتر۔حکمت عملی پر خراج تحسین پیش کرتے ہے اور کامیابی کے لئے دعا گو ہے اور آئندہ اس سوسائٹی کے ساتھ بھر تعاون کرنے کی یقین دلاتے ییں۔

شیئر کریں

Top