ویتنام کے وسطی علاقہ میں ٹرک الٹنے کے باعث 7 افراد ہلاک

1268181-1941535246.jpg

ہنوئی (شِنہوا)ویتنام کے وسطی صوبہ تھان ہوامیں ایک ٹرک الٹنے کے نتیجے میں 7 افراد ہلاک ہوگئے۔ویتنام خبر رساں ادارے نے منگل کے روز اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ پیر کی رات گاڑی لانگ چھن ضلع میں سڑک کے کنارے ڈھلان سے ٹکرا گئی جس کے باعث 6 افراد موقع پر ہی ہلاک ہوگئے ، ایک اور اسپتال جاتے ہوئے دم توڑ گیا ۔رپورٹ کے مطابق متاثرین ، جن کی عمریں 31 سے 59 سال کے درمیان ہیں میں ڈرائیور اور کارکن شامل ہیں جو ٹرک کے کیبن اور ٹرنک میں بیٹھے تھے۔حادثے کی وجوہات کے بارے میں مزید تفتیش جاری ہے۔سرکاری اعداد و شمار کے مطابق رواں سال کے پہلے دو مہینوں میں ، ویتنام میں 2ہزار355ٹریفک حادثات ہوئے جن میں 1ہزار230 افراد ہلاک ، 780 شدید زخمی اور 968 معمولی زخمی ہوئے۔

شیئر کریں

Top