پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان اسٹاف سطح کا معاہدہ طے پا گیا

2347651-imfx-1657708255-1000-640x480-1.png

اسلام آباد: پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان اسٹاف سطع کا معاہدہ طے پا گیا جس کا باضابطہ اعلان جلد متوقع ہے۔
ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق معاہدے کا اعلان آج رات بھی ہو سکتا ہے، اعلان کے بعد آئی ایم ایف بورڈ میں منظوری کے لیے پیش کیا جائے گا۔
آئی ایم ایف بورڈ کی منظوری کے بعد پاکستان کو آئی ایم ایف سے قرض کی اگلی قسط موصول ہوگی، پاکستان کو آئی ایم ایف سے اگلی دو قسطیں ایک ساتھ ملنے کی توقع ہے۔
آئی ایم ایف کے ساتھ پروگرام ٹریک پر آنے سے عالمی بینک اور ایشیائی ترقیاتی بینک سمیت دیگر ڈونر سے بھی رکی ہوئی فنانسنگ ملنا شروع ہو جائے گی۔
واضح رہے کہ ایک ہفتہ قبل وفاقی وزیر برائے پیٹرولیم و توانائی مصدق ملک نے کہا تھا کہ آئی ایم ایف سے معاملات ایک سے ڈیڑھ ہفتے میں طے ہوجائیں گے۔

شیئر کریں

Top