پاکستان بیت المال زلزلہ متاثرہ افرادکی بحالی کیلئے اقدامات اٹھائے،گورنر

g18-1.jpg

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)گورنر گلگت بلتستان راجہ جلال حسین مقپون اور منیجنگ ڈائریکڑ پاکستان بیت المال ملک ظہیر عباس کھوکھر کے درمیان ملاقات ہوئی جس میں گلگت بلتستان میں حالیہ زلزلے سے متاثرہ افراد کی امداد اور بحالی سمیت دیگر فلاحی سرگرمیوں کے حوالے سے بات چیت ہوئی۔ملاقات کے دوران زلزلے سے متاثرہ خاندانوں کی معاونت کیلئے تمام ممکنہ اقدامات کو بھی زیر غور لایا گیا۔اس موقع پر ایم۔ڈی پاکستان بیت المال نے گلگت بلتستان میں پہلے سے جاری عوامی فلاحی سرگرمیوں پر روشنی ڈالتے ہوئے متاثرہ افراد کی امداد و بحالی کے لیے ہر ممکن اقدامات اٹھانے کے عزم کا اظہار کیا۔ گورنر گلگت بلتستان راجہ جلال حسین مقپون نے علاقے کے محروم اور کمزور افراد کی بہتری کیلئے پاکستان بیت المال کی طرف سے اٹھائے گئے اقدامات کو سراہتے ہوئے پاکستان بیت المال کی طرف سے مزید اقدامات اٹھانے کی ضرورت پر زور بھی دیا۔

شیئر کریں

Top