پاکستان کی سول اورملٹری بیوروکریسی کوپارلیمنٹ کو جوابدہ ہونا پڑے گا، رضا ربانی

335908_6020752_updates.jpg

سابق چیئرمین سینیٹ سینیٹر رضا ربانی نے کہا ہے کہ پاکستان کی سول اورملٹری بیوروکریسی کوپارلیمنٹ کوجوابدہ ہونا پڑے گا۔

سینیٹ میں خطاب کرتے ہوئے رضا ربانی کا کہنا تھاکہ ریاست کو بتانا ہوگا کہ کن شرائط پر کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے ساتھ سیز فائرہوا؟ اس سیز فائر کے باوجود پاک فوج کے افسران اور جوان شہید ہورہے ہیں۔

ان کا کہنا تھاکہ ریاست مزید خفیہ معاہدوں کی متحمل نہیں ہوسکتی۔

رضا ربانی کا کہنا تھاکہ پاکستان کی سول اورملٹری بیوروکریسی کوپارلیمنٹ کوجوابدہ ہونا پڑے گا، پارلیمان کو غیرفعال بنایا جارہا ہے، پارلیمان کو استعمال کیا جاتا ہے جب ریاست کو اس کی ضرورت ہو۔

ان کا کہنا تھاکہ سیز فائرکے باوجود مختلف گروہ افغانستان میں منظم ہو رہے ہیں، اخباری رپورٹ کے مطابق پاک افغان سرحد پر افغان فورسز نے باڑ ہٹا دی ہے، کیا وزیرخارجہ اس معاملے پر آگاہ کریں گے؟

شیئر کریں

Top