پاکستان کے ڈیفالٹ ہونے کی خبریں بدنیتی پر مبنی افواہیں ہیں، وزیر خزانہ

123-64.jpg

وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے ملک مخالف عناصر پاکستان کے ڈیفالٹ ہونے کی خبریں بدنیتی پر مبنی افواہیں ہیں جو سراسر جھوٹ ہے۔

سماجی رابطے کی سائٹ پر ٹوئٹ کرتے ہوئے وفاقی وزیر خرانہ نے کہا کہ تمام بیرونی واجبات وقت پر ادا کرنے کے باوجود 4 ہفتے پہلے کے مقابلے میں ایک ارب ڈالر زیادہ ہیں جبکہ غیر ملکی کمرشل بینکوں نے پاکستان کو سہولیات دینا شروع کردی ہیں۔
اسحاق ڈار نے کہا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ ہمارے مذاکرات مکمل ہونے والے ہیں اور اگلے ہفتے تک آئی ایم ایف کے ساتھ اسٹاف لیول کے معاہدے پر دستخط کرنے کی توقع ہے۔

شیئر کریں

Top