پشاور زلمی کی فتح، کراچی کنگز کو مسلسل چھٹی شکست

12345-376.jpg

لاہور(ویب ڈیسک) ایچ بی ایل پی ایس ایل کے میچ میں پشاور زلمی نے کراچی کنگز کو 55 رنز سے شکست دے دی، جس کے بعد کراچی کنگز کو لیگ میں مسلسل چھٹی شکست کا سامنا کرنا پڑا۔لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 7ویں ایڈیشن کے 19 ویں میچ میں پشاور زلمی کی جانب سے دیئے گئے 194 رنز کے ہدف کے تعاقب میں کراچی کنگز کے بابر اعظم اور شرجیل خان نے اننگز کا آغاز کیا تاہم شرجیل خان 14 رنز بنانے کے بعد بین کٹنگ کے ہاتھوں کیچ آٹ ہوئے۔اس کے بعد جوئے کلارک اور بابر اعظم نے 60 رنز کی پارٹنز شپ قائم کی تو کلارک 85 کے مجموعی اور 26 کے انفرادی اسکور پر لیونگسٹن کی گیند پر بولڈ ہوئے، بعد ازاں بابر اعظم 46 گیندوں پر 59 رنز کی اننگز کھیل کر 115 کے مجموعی اسکور پر پویلین لوٹے، یوں کراچی کنگز کو تیسرے نقصان کا سامنا کرنا پڑا۔پھر 121 اور 136 کے مجموعی اسکور پر کراچی کنگز کے مزید دو کھلاڑی آٹ ہوئے، عامر یامین آٹ ہونے والے چھٹے کھلاڑی تھے جو 136 پر پویلین لوٹے۔ پشاور زلمی کی جانب سے دیے گئے 194 رنز ہدف کے تعاقب میں کراچی کنگز مقررہ اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 138 رنز بنا سکی۔کراچی کنگز کے بابر اعظم 59 رنز کے ساتھ کنگز کے نمایاں بلے باز رہے جبکہ پشاور زلمی کے بولر سلمان ارشاد اور وہاب ریاض نے 2،2 اور لیام لیونگسٹن محمد عمر نے 1 ، 1 کھلاڑی کو شکار بنایا۔اس سے قبل کراچی کنگز نے پشاور زلمی کے خلاف ٹاس جیت کے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا اور پشاور زلمی کو بیٹنگ کی دعوت دی۔پشاور زلمی کی جانب سے حضرت اللہ زازئی اور محمد حارث نے اننگز کا آغاز کیا، دونوں بلے بازوں نے جارحانہ انداز اپنایا اور بالرز کی ایک نہ چلنے دی لیکن محمد حارث 49 رنز بنانے کے بعد محمد نبی کے ہاتھوں آٹ ہوئے، دونوں بلے بازوں نے 97 رنز کی شراکت قائم کی۔تیسرے نمبر پر لیام لیونگزسٹن آئے مگر کریز پر زیادہ دیر تک نہ ٹک پائے اور محض 6 رنز بنانے کے بعد واپس پویلین لوٹ گئے جس کے بعد حضرت اللہ زازی 52 رنز بنانے کے بعد قاسم اکرم کی گیند پر بابر اعظم کا شکا بنے۔وکٹیں گرنے کے بعد شعیب ملک اور بین کٹنگ میدان میں آئے اور اسکور بورڈ کو آگے بڑھاتے ہوئے 45 رنز کی شرکت داری قائم کی تاہم شعیب ملک 31 اور بین کٹنگ 26 رنز بنا کر آٹ ہوگئے جب کہ شرفانے ردرفورڈ بھی 11 رنز بنانے کے بعد عمید آصف کے ہاتھوں آٹ ہوئے اور یوں پشاور زلمی نے 193 رنز بنائے اور کراچی کنگز کو جیت کے لئے 194 رنز کا ہدف دیا۔پشاور زلمی کی جانب سے حضرت اللہ زازئی نے سب سے زیادہ 52 اور محمد حارث نے 49 رنز بنائے جب کہ کراچی کنگز کی جانب سے کرس جورڈن نے 3 اور محمد نبی، عمید آصف اور قاسم اکرم نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

شیئر کریں

Top