پلاسٹک سے بننے والی پاکستان کی پہلی سڑک ملک کے کس شہر میں ہے؟

271670_6934845_updates.jpg

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں پلاسٹک سے ملک کی پہلی سڑک بنا دی گئی۔

وزیر مملکت برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل نے پلاسٹک سے بننے والی پہلی سڑک کی تصاویر سوشل میڈیا پر پوسٹ کی ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ اسلام آباد میں پلاسٹک سے ملک کی پہلی سڑک بنائی گئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ یہ سڑک 8 سے 10 ٹن استعمال شدہ پلاسٹک سے تعمیر کی گئی ہے۔

پلاسٹک کی پہلی سڑک اسلام آباد کے اتاترک ایوینیو پر بنائی گئی ہے۔

شیئر کریں

Top