پنجاب کے سرکاری اسپتالوں میں کینسر کے مریضوں کو مفت ادویات کی فراہمی  بند کردی گئی

لاہور:پنجاب حکومت کی غیر سنجیدگی کے باعث سرکاری اسپتالوں میں کینسر کے مریضوں کو مفت ادویات کی فراہمی معطل ہوگئی ہے۔ 

شعبہ صحت میں پنجاب حکومت کی لاپرواہی کا ایک اور واقعہ سامنے آیا ہے،جہاں پنجاب حکومت نے سرکاری اسپتالوں میں کینسر کی مفت ادویات فراہم کرنے والی کمپنی کے واجبات کو روک لیا ہے۔

غیرملکی دوا ساز کمپنی کی جانب سے پنجاب حکومت اورا سپیشلائزڈ ہیلتھ کو خط بھی لکھا گیا ہے،جس میں کہا گیا ہے کہ جولائی دوہزار اٹھارہ سے جون دوہزار انیس تک بارہ ارب سے زائد کی ادویات فراہم کی گئیں۔

سال دو ہزار اٹھارہ میں پنجاب حکومت کے ذمہ دو ارب تئیس کروڑ نوے لاکھ روپے جبکہ سال دوہزارانیس کے ایک ارب سات کروڑ واجب الاداہیں،جس کی وجہ سے کیسنر کی دوائی کو بند کیا جا رہا ہے اور بقایاجات کی ادائیگی تک کینسر کی ادویات اسپتالوں کو سپلائی نہیں کریں گے۔

شیئر کریں

Top