پیپلز پارٹی کا ملک میں تیزی سے بڑھتے ہوئے دہشتگردی کے واقعات پر تشویش کا اظہار

Sherry-Rehman.jpg

کراچی اور لوئر دیر میں عام شہریوں اور پولس پر حملوں کی مذمت کرتے ہیں ، خطے میں جنگی صورتحال کا پاکستان پر منفی اثر ہوگا ،ملک میں اب دہشتگردی دوبارہ سر اٹھا رہی ہے، سینیٹر شیری رحمان
اسلام آباد( آئی این پی) پاکستان پیپلز پارٹی کی نائب صدر سینیٹر شیری رحمان نے ملک میں تیزی سے بڑھتے ہوئے دہشتگردی کے واقعات پر تشویش کا اظہارکرتے ہوئے کہا ہے کہ کراچی اور لوئر دیر میں عام شہریوں اور پولس پر حملوں کی مذمت کرتے ہیں، شہدا کے لواحقین سے دلی ہمدردی ہے، ملک میں دہشتگردی کے واقعات خطرے اور بد امنی کی علامت ہیں، تیزی سے بڑھتے ہوئے دہشتگردی کے واقعات پر حکومت کو خاموش نہیں رہنا چاہئے، خطے میں جنگی صورتحال کا پاکستان پر منفی اثر ہوگا ،ملک میں اب دہشتگردی دوبارہ سر اٹھا رہی ہے۔اتوار کو اپنے ایک بیان میں سینیٹر شیری رحمان نے کہا کہ حکومت افغانستان کی صورتحال اور پاکستان پر اثرات کے معاملے پر پارلیمان کو اعتماد میں لے، پارلیمان صرف بلز بلڈوز کرنے اور اپوزیشن کے خلاف تقاریر کا فورم نہیں، وزیراعظم کو چاہئے وہ ان حالات کا جائزہ لینے کے لئے ایک وار روم قائم کریں، ہم ایک بحرانی صورتحال کی طرف بڑھ رہے ہیں، حکومت سنجیدگی کا مظاہرہ کرے۔

شیئر کریں

Top