پی ٹی آئی ہم خیال گروپ اوراپوزیشن کے مابین نئے قائدایوان کے نام پراختلاف

123456-26.jpg

گلگت(بیورو رپورٹ)معلوم ہوا ہے کہ گلگت بلتستان میں تحریک انصاف کے ہم خیال گروپ اور اپوزیشن کے مابین نئے قائد ایوان کے نام پر واضح اختلاف موجود ہے۔زرائع کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کے 70 فیصد سے زائد ارکان نے عدم اعتماد پر رضا مندی ظاہر کی ہے تاہم ابھی تک بدلتی قومی سیاسی حالات کے باعث نئے وزیر اعلی کے نام پر مکمل اتفاق نہیں ہوا ہے ذرائع کا کہنا ہے تحریک انصاف کا ایک دھڑا اپنا قائد ایوان لانے کا خواہش مند ہے جبکہ اپوزیشن اپنا امیدوار ہونے کا ارادہ رکھتا ہے جس کے باعث عدم اعتماد کے زریعے نئے وزیر اعلی لانے پر واضح فیصلہ نہ ہو سکا ہے۔بتایا جاتا ہے اہم حکومتی شخصیت نے اپوزیشن سے وزیر اعلی بننے میں مدد کرنے کے لیے تین ماہ سے رابطے میں ہے۔قانونی ماہرین کا کہنا ہے گلگت بلتستان میں فلور کراسنگ کا قانون نہ ہونے کی وجہ سے یہاں پارٹی کے خلاف ووٹ دینے سے نااہلی کا قانون کا طلاق نہیں ہوتا جس کے باعث ممبران آزادی سے اپوزیشن کو ووٹ دینے کے لیے تیار ہیں۔

شیئر کریں

Top