پی ٹی آئی کا کل سے مہنگائی کیخلاف ملک گیر تحریک شروع کرنے کا اعلان

123-99.jpg

لاہور: پاکستان تحریک انصاف نے مہنگائی اور معاشی بدحالی کے خلاف کل سے ملک گیر احتجاجی تحریک شروع کرنے کا اعلان کردیا۔ 

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری نے کہا ہک مہنگائی اور معیشت کی تباہی کے حوالے سے احتجاج کیا جائے گا، گھروں میں بجلی نہیں، گیس کی قلت ہے، تیل مہنگا ہورہا ہے، اشیائے ضروریہ کی قیمتیں آسمان کو پہنچ گئیں۔

انہوں نے کہا کہ ہماری یہ تحریک مختلف مراحل پر مشتمل ہوگی، پہلے مرحلے میں تین ہفتوں تک حلقوں میں ایم این ایز اور ایم پی ایز کی سربراہی میں احتجاجی ریلیاں نکالی جائیں گی اور پھر ہم اپنے اگلے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔

شیئر کریں

Top