چٹور کا چھاپہ،12لیٹر شراب برآمد،دو ملزمان گرفتار

123-463.jpg

غذر(راجہ امتیاز علی)منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈائون کا عمل جاری تھانہ چٹور کھنڈ کے ایس ایچ او شیلی خان و عملہ نے مخبر کی اطلاع پر دو مختلف کاروائیوں میں 1، سید اسحاق علی شاہ ساکن چٹورکھنڈ اور 2، شیر حوس خان ساکن دائین کے گھروں میں چھاپہ لگا کر شراب کشید کرنے والے آلات اور خالص عرق و شراب 12 لیٹر بر آمد کرکے ملزمان کے خلاف تھانہ چٹور کھنڈ میں حکم امتناع منشیات کے الگ الگ مقدمات قائم کر کے تفتیش کا آغاذ کیا ہے، ایس۔پی غذر نے SHO و پولیس ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے اپنے حدود میں مزید ایسی کاروبار سے وابستہ افراد کی گرفت کرنے کی ھدایت کی ہے جبکہ عوامی حلقوں نے اسے معاشرے کی صفائی قراد دیتے ہوئے پولیس سے مطالبہ کی ہے کہ ضلع بھر میں ایسے افراد کے خلاف بھرپور کارواء ڈالی جائے عوامی تعاون پولیس کے ساتھ رہیگا۔

شیئر کریں

Top